: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سرینگر،23اپریل (ایجنسی) جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے بتہ مالو علاقہ میں ہفتہ کے روز پولیس کے ہاتھوں ایک عام شہری کی مبینہ مارپیٹ کے خلاف احتجاج کررہے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی
جانب سے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بتہ مالو کے ریایشی نصراللہ میر نے مبینہ طور پر ایک ٹریک پولیس افسر فاروق احمد کے سر پر ہیلمٹ سے وار کرکے اسے زخمی کردیا۔ اس کے بعد پولیس نے نصر اللہ میر کی مارپیٹ کی جس کے خلاف وہاں زبردست احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھے۔